کابل:افغان صوبے ہلمند میں امریکی فضائی حملے میں8 طالبان ہلاک اور10 زخمی ہوگئےجبکہ صوبے فاریاب میں طالبان حملے میں 8 افغان کمانڈوز مارے گئےہیں۔افغان حکام کے مطابق ہلمند کے فضائی حملوں میں طالبان کے 3 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس طالبان کے زیر استعمال گاڑی اور ہتھیار تباہ ہوگئے ہیں۔دوسری طرف گزشتہ رات طالبان نے صوبے فاریاب کے علاقے گورزاد میٕ افغان کمانڈو ہیڈکوارٹرز پر حملہ کیا جس میں 8کمانڈو زمارے گئےجبکہ طالبان نے 3 ٹینکوں اور ہتھیاروں پر قبضے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔