ٹوکیو: جاپان میں شیوڈآئسکریم عموماً ہر جگہ مل جاتی ہے لیکن ٹاور نما شیوڈ آئسکریم جاپان کے صرف ایک ریسٹورنٹ میں دستیاب ہے، جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔ہیاکوشو ادون ریسٹورنٹ میں دستیاب یہ شیوڈ آئسکریم 634 ملی میٹر طویل ہوتی ہے، جسے ٹوکیو اسکائی ٹری کی طرز پر تیار کیا گیا ہے جو 634 میٹر طویل ہے۔
آئسکریم کے شوقین اسے چہل قدمی کرتے ہوئے نہیں کھا سکتے بلکہ اس کے لیے خصوصی طور پر کسی نشست کا انتخاب کرنا ضروری ہے۔اس آئسکریم میں مختلف قسم کے رنگین فلیورز کے سیرم اور کومیل کی کوٹنگ کی جاتی ہے جسے ایک بڑے کٹورے میں پیش کیا جاتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹاور نما شیوڈ آئسکریم کو اتنی مہارت سے سیٹ کیا جاتا ہے کہ یہ بہت دیر سے پگھلتی ہے۔جہاں کچھ افراد مزیدار شیوڈ آئسکریم کو ٹاور کہہ رہے ہیں، وہیں کچھ کا کہنا ہے کہ اس پر دبئی کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کا ڈیزائن بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ یہ کم قیمت میں دستیاب سب سے طویل آئسکریم ہے جسے اکیلے نہیں کھایا جا سکتا۔