چائنا موبائل کو امریکہ میں کام کرنے کی اجازت نہیں: ٹرمپ انتظامیہ

 

واشنگٹن :ٹرمپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے خطرات کی وجہ سے وہ نہیں چاہتی کہ دنیا کی سب سے بڑی فون کیریئر کمپنیوں میں سے ایک چائنہ موبائل امریکہ میں اپنی ٹیلی کام کی خدمات فراہم کرے۔

واضح رہے کہ چائنہ موبائل نے 2011 میں امریکہ کی وفاقی مواصلات کمیشن (ایف سی سی) سے لائسنس حاصل کرنے کے لیے درخواست دی تھی۔تاہم امریکی محکمہ کامرس نے تجویز دی ہے کہ لائسنس کی درخواست کو مسترد کردیا جائے۔

امریکی محکمہ کامرس کی جانب سے یہ ہدایت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی تعلقات میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔