گوجرانوالا: عدالت نے احسن اقبال حملہ کیس کے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کے جج عمران علی کی عدالت میں سابق وزیرداخلہ احسن اقبال پرحملے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے موقع پر مرکزی ملزم عابد حسین سمیت پانچوں ملزم عدالت میں پیش کئے گئے۔ عدالت نے ملزمان پرفرد جرم عائد کردی تاہم پانچوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ عدالت نے اگلی پیشی 17 جولائی کواستغاثہ کے گواہوں کو طلب کرلیا گیا ہے۔
مرکزی ملزم عابد سے عدالت نے درخواست کی کہ وہ غریب آدمی ہے اس لئے وکیل نہیں کرسکتا، اسے سرکاری وکیل مہیا کیا جائے، جس پر عدالت نے شازیہ ہمایوں کو ملزم کا سرکاری وکیل مقررکردیا۔