لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ جس طرح پاناما کیس کو چلایا گیا اس سے سب کچھ واضح ہےجو کچھ ہو رہاہے وہ سب قوم کے سامنے ہے۔
مریم نواز نے کہاکہ ہم قیدسےخوفزدہ ہونےوالے نہیں جیل بھی جانے کے لیے تیار ہیں کیونکہ 70 سالہ ملکی تاریخ میں جو کسی نے نہیں کیا اس کام کو کرنے کا بیڑا ہم نے اٹھایاہےاورہم جانتے ہیں کہ اس کی ہمیں قیمت اٹھانے پڑے گی۔
لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا مزید کہناتھاکہ ہم الیکشن کےبائیکاٹ کا سوچ بھی نہیں سکتے،ہم آخری بال تک مقابلہ کریں گے اور یقین ہے آخر میں فتح مسلم لیگ (ن) کی ہی ہوگی۔
لندن اسپتال میں زیر رعلاج اپنی والدہ کی صحت کے حوالے سے مریم نواز نے کہاکہ ہم لندن میں کلثوم نواز کی خراب طبیعت کے وجہ سے موجود ہیں امید ہے میری والدہ جلد ہوش میں آجائیں گی۔