لاہور:پی ٹی آئی نے نیب کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دے دیاہے،قومی احتساب بیورو (نیب) کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئےپاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہاکہ یہ بہت عجیب بات ہے کہ الیکشن میں حصہ لینے والے کو کچھ نہیں کہا جائےگایہ فیصلہ غیر قانونی ہے،نیب کے فیصلے سے آئین شکنی ہو رہی ہے۔
ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کرپٹ عناصر کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو انھیں فوری گرفتار کیا جانا چاہیے،یہی آئین کا تقاضا ہے۔
انہوں نے کہاکہ جو الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں انہیں الیکشن میں حصہ لینے پر کیوں کچھ نہیں کہا جائے گا۔