بارش سے پیرس دھل گیا اور لاہور نکل آیا،وائس چیئرمین پی ٹی آئی

ملتان :پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نےکہاکہ ن لیگ کی پانچ سالہ حکومتی کارکردگی سب کےسامنے آگئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ جیسے جیسے بارش ہوتی رہی پیرس دھل گیااورلاہورنکل آیا۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو اور کارنرمیٹنگ سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کےبعد بجلی کا ٹیرف بھی بڑھا دیا گیا ہے۔