الیکشن کمیشن نے ’’عورت کو ووٹ دینا حرام ‘‘قرارکا نوٹس لے لیا
الیکشن کمیشن نے ہارون سلطان بخاری کے بیان کو کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی قرار دیا ہے
اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے ن لیگی امیدوار کی طرف سے عورت کو ووٹ دینے کے عمل کو حرام قرار دینے کا نوٹس لے لیا ۔
الیکشن کمیشن نے مظفرگڑھ سےمسلم لیگ ن کے این اے 184 اور 186 کے امیدوار اورپنجاب کے سابق وزیر ہارون سلطان بخاری کے بیان پر کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔
گزشتہ دنوں ن لیگ کے قومی اسمبلی کے امیدوار نے مظفر گڑھ میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں کہا تھاکہ عورت کوووٹ حرام ہے ۔
الیکشن کمیشن نے ہارون سلطان بخاری کے بیان کو کوڈ آف کنڈیکٹ کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر قیصر سلیم کو ن لیگی امیدوار کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے ۔