راولپنڈی:سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ نثار گروپ بنارہا ہوں نہ آزاد ارکان سے رابطے میں ہوں۔
میڈیا سے گفتگو میںچوہدری نثار نے کہا کہ قمرالاسلام کی گرفتاری کی سب سے پہلے میں نے مذمت کی۔
ان کا کہناتھاکہ میرے حلقے میں جو بھی آجائے، مجھے اور حلقے کے عوام کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
چوہدری نثار نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف او ران کی صاحبزادی چاہتی ہے کہ ن لیگ کے اندر اختلاف رائے سامنے نہ آئے۔
ان کا کہناتھاکہ اس بارے میں مزید بات ایون فیلڈ ریفرنس کے جمعہ کے آنے والے فیصلے کے بعد بات کروںگا۔
چوہدری نثار نے مزید کہاکہ جیپ کا نشان عام فہم ہے اس لئے مانگا تھا ،اس حوالے سے صرف تین دوستوں کو پتا تھا کسی سے مشاورت نہیں کی ۔