خیرپور:بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ فنگشنل لیگ ہم سے پہلے پرویز مشرف اور ضیاالحق کے دور میں اقتدار میں رہی لیکن اس نے کبھی عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔میرا دل خیرپوروالوں نے جیت لیا ہے۔ میں نے عوام دوست منشور دیا ہےجو کسی نے نہیں دیا۔بینظیر کسان کارڈ اور بلاسود قرضے دینگے۔
خیرپورکےعلاقے رانی پورمیں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئےبلاول نے کہا کہ ہمارے مقابلے میں کٹھ پتلی الائنس کھڑا کیا گیا ہےجو صرف اقتدار چاہتا ہے اور ان کے پاس دینے کیلئے کچھ نہیں ہے۔جی ڈی اے والے کہتے ہیں کہ پی پی کے دور میں کچھ نہیں ہوالیکن میں کہتا ہوںکہ جتنا کام قائم علی شاہ اور مراد علی شاہ کے دورمین ہوا ہے اتنا کبھی کسی کےدور میں نہیں ہوا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ فنگشنل لیگ ہم سے پہلے پرویز مشرف اور ضیاالحق کے دور میں اقتدار میں رہی لیکن اس نے کبھی عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔میرا دل خیرپوروالوں نے جیت لیا ہے۔ میں نے عوام دوست منشور دیا ہےجو کسی نے نہیں دیا۔بینظیر کسان کارڈ اور بلاسود قرضے دینگے۔
قبل ازیںچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سکرنڈمیں کارکنوں سےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں بی بی کا وعدہ نبھانے کے لیے نکلا ہوں،میں شہیدبےنظیربھٹوکےمشن کومکمل کرنےنکلاہوں اور اس مشن کی تکمیل کےلیے عوام کاساتھ ضروری ہے،اگر عوام میرےساتھ ہیں تو کوئی مجھے عوامی مسائل حل کرنے سے نہیں روک سکتا۔پہلے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام دیااور اب بےنظیر کسان کارڈ دیں گے۔ہم کسانوں کو بلاسود قرضے فراہم کریں گےاورفصلوں کو نقصان کی صورت میں کسان کو مدد فراہم کی جائے گی۔
اس سے قبل نواب شاہ میں بلاول بھٹو کا کہناتھاکہ تحریک انصاف سے نظریاتی اختلاف ہے اس لیے ان سےالیکشن کے بعد اتحاد مشکل ہے۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت سے پیچھے ہٹیں ہیں اور نہ ہٹیں گے، بہت بڑی کامیابی ہے کہ اقتدار ایک حکومت سے دوسری حکومت کو منتقل ہورہا ہے، پیپلز پارٹی کو عوام پر اعتماد ہے اور کٹھ پتلیوں کو بھی کہتا ہوں کہ عوام پر اعتماد کریں۔ دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں جہاں کسی عدلیہ نے ڈیم بنایا ہو۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے وقت ڈیم بنانے کی باتیں کی جارہی ہیں، ڈیم بنانا حکومت کا کام ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی سے نظریاتی اختلاف ہے اس لیے ان سے اتحاد مشکل ہے۔پہلے بھی (ن) لیگ والوں کو کہا تھا انہیں شکست نظر آرہی ہے۔ ٹنڈو جام میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ میں پہلی بار الیکشن مہم چلانے کیلئے نکلا ہوں، شہید بی بی بے نظیر بھٹو کامشن مکمل کرنے نکلا ہوں اس لیے آپ لوگ میرا ساتھ دیں میں آپ لوگوں کے تمام مسائل حل کروں گا۔
اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے حیدرآباد میں بھی خطاب کیا اورمیڈیا سے گفتگو کی، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ کراچی کو پچھلے 30 سال سے نظرانداز کیاگیا ، جہاں راج کرنے والوں کا کردار سامنے آگیا ہےلیکن کراچی میں جتنا کام قائم علی شاہ اور مراد علی شاہ نے کیا کسی وزیراعلیٰ نے نہیں کیا۔