ہانگ کانگ: ہانگ کانگ میں ہاتھی دانت اسمگل کرنے کے الزام میں گروہ کے سرغنہ سمیت8 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 2.77ملین ہانگ کانگ ڈالر مالیت کی 270کلو گرام ہاتھی دانت اور ہاتھی کی کھالیں برآمد کر لی گئیں ہیں، جبکہ مین لینڈ چین کے کسٹم حکام نے گذشتہ دنوں6مشتبہ افراد گرفتار کر کے 47کلو گرام ہاتھی دانت قبضہ میں لیے تھے۔یاد رہے کہ چین میں ہاتھی دانت اور ہاتھی کی کھال کی تجارت قانونی طور پر جرم ہے اور اس کے لیے حکومت نے ملک بھر میں خصوصی مہم شروع کر رکھی ہے۔