سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز،پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے دی

ہرارے : پاکستان نے آسٹریلیا کو 45 رنز سے شکست دے دی، پاکستان نےمقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے تھے جس کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم نے7وکٹ پر 149بناسکی۔
آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئےاور شارٹ 28، گلین میکسویل 10، ٹریوس ہیڈ 7، نک میڈنسن 5 اور مارکس اسٹونس 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئےجبکہ الیکس کیری 37 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔اس سے قبل اسٹریلوی کپتان کی جانب سے بیٹنگ کی دعوت ملنے کے بعد پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 194رنز اسکور کیے ،پاکستان ٹیم کے پہلے آئوٹ ہونے والے بیٹسمین حارث سہیل تھے جو بناکوئی رنز بنائے آئوٹ ہوگئے ، جس کے بعد مجموعی اسکور 80 تک پہنچا تو حسین طلعت میکسویل کی گیند پر بولڈ ہوگئے اس کے بعد کپتان سرفراز احمد 14 رنزپر آئوٹ ہوئے ،فخر زمان 73 رنز ،شعیب ملک 27 اور فہیم اشرف بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے جب کہ آصف علی نے 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 18 گیندوں پر 37 رنز کی شاندار ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔