کراچی،فیکٹری میں اچانک بھڑکنےوالی آگ سے6افرادزخمی

فوم فیکٹری میں لگنے والے آگ نے سب جلا کر خاکستر کر دیا،

               
July 5, 2018 · شہر گزشت, قومی

کراچی: شہرقائد کے کے علاقے سائٹ ایریا کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑکنے والے آگ پر 90فیصد قابو پالیا گیاہے،فوم فیکٹری میں لگنے والےخوفناک آگ نے سب جلا کر خاکستر کر دیا،طویل اور صبر آزما آپریشن میں سترہ فائرٹینڈرز نےحصہ لیا،اس افسوس ناک واقعے میں ملازمین سمیت چھ فائر فائٹرز زخمی ہوئے، جن میں سے تین کی حالت تشویش ناک ہے۔


عینی شاہدین کا موقف ہے کہ اگر فائربریگیڈ کا عملہ بروقت پہنچ جاتا، تو آگ پرقابو پانا آسان ہوتا، تاحال اس ہولناک آگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔