نیویارک:رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز ( آر ایس ایف) نے بھارت میں صحافی کو قتل کیے جانے جیسے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
صحافیوں کی اس تنظیم کے مطابق گزشتہ 18 ماہ کے دوران دنیا کی اس سب سے بڑی جمہوریت میں 7صحافیوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔
بھارت میں صحافیوں کو پولیس، سیاستدانوں، افسر شاہی اور جرائم پیشہ گروہوں کی جانب سے ڈرانے دھمکانے کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
آر ایس ایف نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ آزادی صحافت کی فہرست میں بھارت تیزی سے نیچے کی جانب جا رہا ہے۔