لاہور: شہبازشریف کی زیرصدارت(ن)لیگ کی سنٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کااجلاس ہوا، جس میں احتساب عدالت کے ممکنہ فیصلے کے سیاسی وقانونی محرکات کاجائزہ لیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں قانونی اورسیاسی حکمت عملی پربھی تفصیلی بات چیت کی گئی ،(ن) لیگ کے سیکریٹریٹ میں اینٹی رگنگ سیل قائم کرنےکی منظوری دے دی گئی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انتخابات کے راستے میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائےگی،ہم نے ترقی وخوشحالی کا منشوردیا،(ن) لیگ کے پاس سب سے بہترین اورتجربہ کارٹیم ہے،جس جماعت نے پہلے ملک کی خدمت کی اب بھی کرے گی۔