ایون فیلڈ ریفرنس پر فیصلہ آج ۔شہراقتدار میں رینجرز طلب۔راستے بند

اسلام آباد:نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف احتساب عدالت اسلام آباد میں ایون فیلڈ ریفرنس پر فیصلہ آج ہوگا جبکہ فیصلہ موخر کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت بھی آج ہی ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ نے آج دارالحکومت اسلام آ باد میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے احتساب عدالت جانے والے راستے ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔

سماعت کے موقع پر رینجرز کو بھی طلب کرلیا گیا اور سیکورٹی کے لیے 400 سو کے قریب پولیس اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔

نواز شریف کی جانب سے ایون فیلڈ فیصلے کو ایک ہفتے تک موخرکرنے کی درخواست گزشتہ روز عدالت میں پیش کی گئی، رپورٹ کے ساتھ کلثوم نواز کی تفصیلی میڈیکل رپورٹ بھی لگائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 28 جولائی کو سپریم کورٹ نے پاناما پیپرز کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کی روشنی میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دیا گیا تھا ۔