اسلام آباد: موٹروے پولیس نے شہری کے گمشدہ دولاکھ پچاس ہزار روپے لوٹا دیے۔موٹر وے پولیس کی ہیلپ لائن پر چکری سروس ایریا میں2 لاکھ 50 ہزار روپے گم ہوجانے کی اطلاع ملی تھی۔ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے رقم کی تلاش شروع کی اور جلد ہی رقم برآمد کرلی۔
رقم مل جانے کے بعد موٹر پولیس نے شہری رانا بلال سے رابطہ کیا اور رقم اس کے حوالے کردی ۔ شہری نے گمشدہ رقم ملنے پر موٹر وے پولیس کی فرض شناسی کی تعریف کی اور اس کا شکریہ بھی ادا کیا۔
انسپکٹرجنرل آف پولیس موٹروے محمد عامر ذوالفقار نے افسران کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ آئی جی نے پولیس افسران و اہلکاروں کے لیے تعریفی اسناد و نقد رقم کے انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔