اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نيپرا) نے بجلی کے فی یونٹ ٹیرف میں اضافہ کردیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد کے الیکٹرک کا ٹیرف 71 پیسے فی یونٹ ہوگیا ہے۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ کے اليکٹرک کا ٹيرف 12.06 سے12.77 روپے کرديا گيا ہے۔ یہ اضافہ7 سال کے لیے لاگو ہوگا۔نیپرا کے اس فیصلے سے کراچی کے عوام پر مجموعی طور سے 176 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
اعداد و شمار کے مطابق 201 سے 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ٹیرف میں 15 پیسے اور 101 سے 200 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کے ٹیرف میں 65 پیسے کا اضافہ ہوجائے گا۔رواں برس فروری میں نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ تین روپے 242 پیسے کمی کی منظوری دی گئی تھی لیکن الیکشن سے قبل اس میں دوبارہ اضافہ کردیا گیا ہے۔عوام کی اکثریت بجلی کے یونٹس کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو قبول کرنے کے لیے تیار نظر نہیں آرہی ہے اور نیپرا کو تنقید کا نشانہ بنارہی ہے ۔