صوبائی وزرا سمیت 30 سے 35 ایم پی ایز ہمارے ساتھ، ہم آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ کر جیتے، جہانگیر ترین کا ساتھ دینے پر کوئی نہیں پوچھ سکتا، خرم لغاری
صوبائی وزرا سمیت 30 سے 35 ایم پی ایز ہمارے ساتھ، ہم آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ کر جیتے، جہانگیر ترین کا ساتھ دینے پر کوئی نہیں پوچھ سکتا، خرم لغاری

نوازشریف اوراسحاق ڈار نے بھارتی صنعت کوفروغ دیا-جہانگیر ترین

 

لودھراں : تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے زرداری کو لٹیرا اور ملک دشمن قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہےکہ پیپلز پارٹی کے جیالے تحریک انصاف میں شامل ہو چکے ہیں۔

دنیا پور میں پی ٹی آئی کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ نوازشریف اور اسحاق ڈار نے پاکستان کی صنعتیں بند کرائیں اور ہندوستان کی صنعتوں کو فروغ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سابقہ ن لیگی حکومت نے ملک کو قرضے میں ڈبو کرکھوکھلا کردیا۔انہوں نے کہا کہ پہلے زرداری پیسے لے کر چلا گیا اور پھرنوازشریف نے 5سال میں ملکی معیشت کا بیڑا غرق کردیا۔سابق وزیراعظم پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اتنا کچھ کرنے کے بعد نوازشریف نے ایک کاغذ نہیں دیا کہ یہ پیسہ کہاں سے آیا؟

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ ڈی جی خان سے ن لیگ کے تمام امیدوار پارٹی ٹکٹ واپس کرکے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑرہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ کرپٹ ٹولہ بے نقاب ہوچکا ہے۔جہانگیر خان ترین نے (ن) لیگ کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک بارش لاہور کو پیرس بنانے کے دعووں کو پانی میں بہا کرلے گئی۔سابق وفاقی وزیر جہانگیر خان ترین نے کہا کہ ہم سب نے مل کر پاکستان کا مستقبل روشن کرنا ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے فوج کی نگرانی میں الیکشن کرانے کے اقدام کو خوش آئند قراردیا ۔