ماسکو: روس میں جاری سنسنی خیزفٹ بال ورلڈ کپ 2018 میںآج (بروز جمعہ) سے کوارٹر فائنل مقابلوں کا میلہ سجے گا۔ اس میلے کو دیکھنے کے لیے جوکروڑوں آنکھیں بے تاب ہیں ان کی بیتابی ختم ہونے میں کچھ ہی لمحات رہ گئے ہیں۔
ایونٹ کے آغاز میں 32 ٹیمیں ٹائٹل کی دوڑ میں شریک تھیں لیکن کوارٹر فائنل میں صرف 8 ٹیمیں پہنچ سکی ہیں۔ ان میں برازیل، بیلجیم، فرانس، یوروگوئے، سوئیڈن، روس، کروشیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ارجنٹینا، پرتگال اور جرمنی جیسی فیورٹ ٹیمیں ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں۔
کوارٹر فائنل کے مقابلوں میں پہلا ٹکراؤ فرانس اور یوروگوئے کے درمیان ہوگا، دوسرے مقابلے میں برازیل اور بیلجیئم کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔فرانس اور یوروگوئے کا میچ کل (بروز جمعہ ) شام سات بجے شروع ہوگا۔ پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجے دوسرے کوارٹر فائنل میں برازیل اور بیلجیم کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔