کوالا لمپور: معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ملک بدر کرنے بھارت کی درخواست مسترد ، ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نےبھارتی درخوست کو مسترد کرتےہوئے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ملک بدر کرنےسے انکارکردیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشین وزیراعظم نے ذاکر نائیک کو ملک بدر کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ڈی پورٹ کرنے سے انکار کردیا ہے۔
نومبر 2016 میں ڈھاکا میں ایک ہوٹل پر ہونے والے حملے میں 22 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ گرفتار حملہ آوروں کے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تعلیمات سے متاثرہونے کے اقبالی بیان اوربنگلا دیش میں حملہ آور کے اقبالی بیان کے بعد بھارت میں ڈاکٹرذاکر نائیک کے خلاف مقدمات درج کیے گئے جس کی وجہ سے وہ بھارت سے سعودی اور پھر وہاں سے ملائیشیا منتقل ہوگئے تھے جہاں انہیں شہریت دے کر مستقل رہائش کی اجازت دے دی گئی تھی جس کے بعد بھارتی حکومت نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی حوالگی کے لیے ملائیشیا کی حکومت سے رابطہ کیا تھا تاہم وزیراعظم مہاتیر محمد نے مودی انتظامیہ کے مطالبے کو مستردکرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ملائیشیا میں مستقل رہائش دی چا چکی ہے اور بطور شہری ہونے کے جب تک وہ اس سرزمین پر کسی غیر قانونی کام یا جرم کے مرتکب نہیں ہوتے تب تک انہیں سزا یا ملک بدر نہیں کیا جا سکتا۔
Tags ذاکر نائیک