وارسا:شمالی پولینڈمیں فوجی پائلٹ جمعہ کے روزاپنے مگ ،29جیٹ طیارے سے جان بچانے کی کوشش کے دوران ہلاک ہوگیاہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سویت ڈیزائن کاائیرکرافٹ جس کاتعلق 22ویں ٹیکٹیکل ائیربیس سے تھامال بورک ائیربیس پر قصبے سے تقریباً20کلومیٹر(12میل)دورگرکرتباہ ہوگیا۔ وزارت نے ایک بیان میں کہاکہ حادثے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کی جائیں گی اورمزیدکہاکہ لڑاکاپائلٹ کو800گھنٹے سے زائدپروازکاتجربہ حاصل تھا،بشمول مگ 29پر600گھنٹے لڑاکاڈیوٹی انجام دے چکاہے۔