نیویارک : امریکا کی ریاست میساچوسٹس میں 2 مقامی بچوں کو ڈوبنے سے بچانے کی کوشش کرنے والے سعودی طلبہ دریائے شکوپی میں غرق ہو کر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
امریکی ٹی وی کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں طلبہ کے نام جاسر اور ذیب ہیں۔جاسر کے بھائی اور ذیب کے چچا کے بیٹے عوض آل راکہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں نوجوان گزشتہ 5برس سےا سکالر شپ پر سول انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہے تھے اور آئندہ 2 ہفتوں کے دوران وہ فارغ التحصیل ہونے والے تھے۔ جاسر اور ذیب کا اپنے گھر والوں سے آخری رابطہ ان کی وفات سے 2ر روز قبل ہوا تھا۔عوض کے مطابق دونوں متوفی نوجوانوں نے جاسر کے ایک بھائی کو بھی اپنے ساتھ چلنے کو کہا تھا تاہم وہ دوسری ریاست میں اپنے دوستوں کے ساتھ گریجوایشن کی خوشیاں منانے کے سبب نہیں جا سکا۔