برطانوی حکومت سے نوازشریف کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ

لندن :شریف خاندان کے خلاف مزید گھیرا تنگ ہونے لگا، برطانیہ میں شریف خاندان کی جائیدادوں کی تحقیقات کا مطالبہ سامنے آگیا۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے مطالبہ کیا ہے کہ برطانوی حکومت غیرقانونی جائیداد ضبط کرے،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کہا کہ نوازشریف اوران کے خاندان کومحفوظ پناہ گاہ فراہم نہ کی جائے،لندن میں موجود4جائیدادوں کی تحقیقات کی جائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو 10سال ،ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 7سال اور ان کے داماد کیپٹن صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی اور لندن فلیٹس قرقی کا حکم دیا تھا۔