پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ کرپشن فری پاکستان کا ہماراپختہ ارادہ ہے جومنطقی انجام تک پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام 25 جولائی کوبلے پرمہرلگا کرمخالفین کوشکست دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سندھ روانہ ہوں گا، تحریک انصاف کا پیغام پہنچاؤں گا۔ ایک دہائی سے سندھ پرجس سوچ کا قبضہ ہے اس سے بے خبرنہیں، سندھ پرقابض قوتوں سے پیچھا چھڑانے کی کوشش کروں گا۔
پی ٹی آئی رہنما کے مطابق جیسا سندھ آج دکھائی دے رہا ہے ایسا کوئی اورصوبہ نہیں ہے، سندھ میں ناقص حکمرانی اور اداروں کی تنزلی سے نقصان ہوا۔
شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ کرپشن فری پاکستان کا ہماراپختہ ارادہ ہے جومنطقی انجام تک پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام 25 جولائی کوبلے پرمہرلگا کرمخالفین کوشکست دیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس نے ملک کولوٹا یکےبعد دیگرے احتساب کا شکارہوں گے، ہم سیاسی انتقام کے قائل نہیں ہیں۔
انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے سپورٹ کرنے کے فیصلےکوسراہتے ہوئے کہا کہ وقت فیصلہ کرےگا کہ صحیح وقت پرصحیح فیصلہ کیا۔