کابل :افغانستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کیلئے نصب کیے گئے بم کی زر میں آکر تین بچے جاں بحق ہوگئے ۔
تفصیلات کےمطابق افغانستان کے جنوبی غزنی صوبے کے رہائشی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کیلئے بم نصب کیے گئے تھے جس کی زر میںشہری آگئے، دھماکے میں 3 بچے جاں بحق ہو گئےاور 7 زخمی ہوگئے۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات شروع کر دیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ترجمان غازی صوبے عارف نوری نےبھی صحافیوں سے بات چیت میں تصدیق کی ہے ۔