روسی شہرسمارا کے اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ کا کوارٹرفائنل میچ سوئیڈن اورانگلینڈ کے مدمقابل کھیلا گیا۔
انگلینڈ کی ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اورکھیل کے 30 ویں منٹ میں گول کرکے برتری قائم کرلی۔
انگلینڈ کی جانب سے پہلا گول ہیری میگوئر نے کیا جب کہ دوسرا گول کھیل کے 58 ویں منٹ میں ڈیلے علی نے کیا اورٹیم کو 2 گول کی برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔
سیمی فائنل میں انگلینڈ کا مقابلہ روس اور کروشیا کے میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔
یاد رہے کہ فرانس اوربیلجیم پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بناچکے ہیں جو 10 جولائی کو مدمقابل ہوں گے۔