ویانا:جاپان کے وزیرِ خارجہ تارو کونو نے عالمی ایٹمی توانائی کی ایجنسی آئی اے ای اے کے سربراہ کو آگاہ کیا ہے کہ اگر شمالی کوریا نے ایجنسی کے معائنہ کاروں کو قبول کیا تو جاپان معاونت فراہم کرے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی وزیرخارجہ نے بات ویانا میں آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو سے ایجنسی کے صدر دفتر میں ملاقات کے دوران کہی۔
تارو کونو نے عندیہ دیا کہ جاپان آئی اے ای اے کے شمالی کوریا میں معائنوں کے اخراجات جزوی طور پر برداشت کرنے اور تکنیکی معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
جاپانی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ شمالی کوریا کی جوہری صلاحیت ختم کرنے میں آئی اے ای اے نے مرکزی کردار ادا کرنا ہے اور جاپان معاونت کے لیے تیار ہے تاکہ اسکی حکمت اور تجربے سے مکمل استفادہ کیا جا سکے۔