شامی فوج بڑا علاقہ باغیوں کے قبضے سے چھڑانے میں کامیاب

 

لاہور: شامی فوج نے اردن کی سرحد سے متصل اور 5 سال سے باغیوں کے قبضے میں رہنے والےسارے علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا، اردن اور شام کے درمیان انٹری پوائنٹ پر شام کا پرچم لہرا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شامی فوج نے اردن کی سرحد کے قریبی علاقے کو باغیوں کے قبضے سے چھڑا لیا ۔ 5 سال سے باغیوں کے قبضے میں رہنے والے اس علاقے میں گزشتہ روز روس کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے معاہدے کے بعد باغی ہتھیار ڈالنے پر رضا مند ہو گئے۔ جس کے بعد اردن اور شام کے درمیان انٹری پوائنٹ پر شام کا پرچم لہرا دیا گیا، صدر بشارالاسد اپنے اتحادیوں کی مدد سے شام کا بڑا علاقہ باغیوں کے قبضے سے چھڑانے میں کامیاب ہو گئے ہیں، مگر ابھی بھی ملک کے کچھ حصے پر باغیوں کا کنٹرول ہے۔