چارسدہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صدراسفندیار ولی خان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو چیلنج کیا ہے کہ پی ٹی آئی سربراہ ایک ہزار لڑکوں اور لڑکیوں کا نام دیں جو پرایئویٹ سے سرکاری اسکول منتقل ہوئے ہیں، اگر کپتان کا دعوا سچ ثابت ہوا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔
چارسدہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اسفندیار ولی خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سیاست سے شائستگی ختم کردی ہے گالم گلوچ کے علاوہ ان کے پاس کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے میرے خلاف منہ کھولا تو اسےعدالت میں گھسیٹوں گا۔ان کا کہنا تھا میرے بیٹے کو عوام پسند کرتے ہیں تو عمران کو کیوں اعتراض ہے، پی ٹی آئی نے ناکام جلسے کیے ہیں ہم بلے کو دریا برد کردیں گے۔
اے این پی کے صدر نے کہا کہ کے پی پولیس آج تک ڈی آئی خان جیل تھوڑنے والوں کو نہیں پکڑسکی۔ تحریک انصاف نے پختونو ںکے پانچ سال ضائع کیے، جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی نے بھی پی ٹی آئی کا ساتھ دیا۔اسفندیارولی نے کا کہنا تھا نواز شریف کے خلاف احتساب کے فیصلے کا وقت درست نہیں، فیصلے سے غلط تاثر لیا جارہا ہے کہ خاص جماعت کو فائدہ پہنچایا جارہا ہے۔