لاہور: پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے صوبے کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے اتائیوں کے 70 اڈے سیل کردیے ۔
ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے مختلف شہروں میں کارروائی کی ۔راولپنڈی میں اتائیوں کے11 ، فیصل آباد اور وہاڑی میں 18، ملتان، مظفر گڑھ، بہاول نگر اور سرگودھا میں اتائیوں کے 40 اڈے سیل کیے گئے۔ترجمان کے مطابق کمیشن کی ٹیمیں صوبے میں اتائیوں کے مکمل خاتمے تک کارروائی جاری رکھیں گی ۔