امیر جماعت اسلامی کا موجودہ نظام سے بغاوت کا اعلان

کراچی:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہےکہ موجودہ نظام سے بغاوت کااعلان کرتے ہیں،ہم ایسا پاکستان چاہتےہیں جو کرپشن اورلینڈمافیاسےپاک ہو،جوصاف ستھرا اور گرین پاکستان ہو۔
بنارس میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئےسراج الحق نے کہاکہ کراچی میں بار بار ایم کیو ایم،پیپلز پارٹی کو موقع ملا لیکن ان دونوں جماعتوں نےکچھ کام نہیں کیایہاں40 سالوں میں شہر میں پانی کا ایسا بحران نہیں آیا ہے،جتنا آج ہے آج لوگوں کو پانی بھرنے کیلئےلمبی لمبی قطاروں میں کھڑاہونا پڑتا ہے۔ جبکہ حکمرانوں کے لیے تو فرانس سے منرل واٹر آجاتا ہے۔