ترکی میں لینڈسلائڈنگ۔ٹرین حادثے میں 10ہلاک 73زخمی

استنبول:ترکی میں شدید بارشوں اور لینڈسلائڈنگ سے ریلوے ٹریک اکھڑنے کے باعث ٹرین کی بوگیاں الٹنے سے 10مسافر ہلاک اور 73زخمی ہوگئے۔

ترک میڈیا کےمطابق ترکی میں شدید بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ سے نقصانات کا سلسلہ جاری ہے ۔

تازہ ترین واقعہ میں ترکی کے شہر تکیرداک میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائڈنگ کے باعث ریلوے ٹریک اکھڑنے سے مسافر ٹرین کی متعدد بوگیاں الٹ گئیں جس کی وجہ سے ٹرین کے 10مسافر ہلاک اور 73زخمی ہوگئے۔