صنعا:یمن میں آئینی حکومت کی حمایت میں برسرپیکار عرب عسکری اتحاد نے کہا ہے کہ 3 روز سے یمن میں جاری لڑائی کے دوران حوثی باغیوں کو بے پناہ جانی نقصان پہنچایا گیا ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق عسکری اتحاد کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ 72 گھنٹوں کے دوران یمن کے مختلف محاذوں پر 341 حوثی جنگجوؤں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہا کہ حوثی ملیشیا کے فوجی مواصلاتی نظام اور غیر ملکی ماہرین کی مدد سے چلائے جانے والے ٹیکنالوجی کے جدید آلات کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔
عرب اتحاد نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ وہ ایک دہشت گرد تنظیم کو اپنے پاس اس طرح کے جدید اور اعلیٰ معیار کے آلات رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یہ وضاحت بھی کی گئی ہےکہ اس نے جس ہدف کو نشانہ بنایا ہے ، وہ ایک فوجی تنصیب تھی اور اس امر کی خفیہ کارروائیوں اور استعمال کیے گئے جوابی فوجی ہتھیاروں سے بھی تصدیق ہوئی ہے۔