سعودیہ میں کنسلٹنٹ وڈاکٹرز کو 70برس تک کام کی اجازت

ریاض:دی مجلس شوری نے وزیر صحت کو غیرملکی سعودی کنسلٹنٹس اور ڈاکٹرز کی ملازمت کی میعاد میں 70برس کی عمر تک کی توسیع کا اختیار تفویض کردیاہے۔

سعودی اخبار کے مطابق مجلس شوری نے اختیار دیتے ہوئے یہ شرط عائد کی ہے کہ کنسلٹنٹ ڈاکٹر کی خدمات میں توسیع سال بہ سال کی جائیگی۔

توسیع اس امر کو ملحوظ رکھا جائیگا کہ وہ صحت مند ہو اور اس شعبے میں ڈاکٹر کثیر تعداد میں نہ ہوں اور کنسلٹنٹ کا اجازت نامہ موثر ہو اور وہ اپنی ڈیوٹی باقاعدہ طورپر انجام دے رہا ہو۔