سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کےہاتھوں ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ روز تحریک آزادی کے رہنما برہان وانی کی دوسری برسی سے قبل ہی علاقے میں بند کر رکھا ہےاور اس دوران تین کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی تازہ کارروائی میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا ہے۔
قابض فوج نے رات گئے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں سرچ آپریشن کیا اور اس دوران ایک نوجوان کو شہید کردیا۔
بھارتی فوج نے نوجوان کی شہادت کے بعد کشیدگی کے پیش نظر علاقے کا مکمل محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔
علاقے میں قابض فوج کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔فائل فوٹو
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos