عمران خان کے اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ سے زائد نکلی

لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اثاثوں کی کل مالیت 3 کروڑ 86 لاکھ 94 ہزار روپے سے زائد ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کے اثاثوں کی تفصیل اور کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کرایا گیا بیان حلفی پارٹی ویب سائٹ پر جاری کردیا ہے۔
پارٹی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے بنی گالہ جائیداد ایک کروڑ 14 لاکھ 71ہزار روپے ظاہر کی ہے۔ ان کے پاس بنی گالہ میں ہی 6 کنال کی اراضی کی مالیت 50 لاکھ 50 ہزار روپے ظاہر کی جبکہ گرینڈ حیات پلازہ میں 2 بیڈرومز کا فلیٹ ظاہر کیا ہے جس کی مالیت ایک کروڑ 19لاکھ 70 ہزار روپے بنتی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ملکیت میں ایک بھی ذاتی گاڑی نہیں ہے جبکہ ان کے پاس 2لاکھ روپے کے مویشی اور 5لاکھ کا فرنیچر ہے۔
عمران خان کے اثاثوں کی کل مالیت 3کروڑ 86لاکھ 94ہزار روپے سے زائد ہے۔