اسلام آباد:نیب آفس راولپنڈی میں سابق صدر کے خلاف بدعنوانی اور اربوں روپے کے اثاثوں کے کیس کی سماعت ہوئی،اس موقع پرنیب راولپنڈی کے تفتیشی افسرملک زبیرنے پرویزمشرف فیملی کوطلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور ریٹائرڈ جنرل پرویزمشرف کےخلاف کرنل ریٹائرڈانعام الرحیم ایڈووکیٹ نے درخواست دے رکھی ہے جس میں پرویزمشرف پرآمدن سے زائد اربوں روپے کے اثاثے بنانے کا الزام ہے،درخواست پر نیب راولپنڈی میں کیس سماعت ہوئی اس موقع پر نیب راولپنڈی نےسابق صدر پرویزمشرف کے بیٹے بلال،بیٹی عائلہ اوردامادعاصم کو11جولائی کوطلب کیاہے ۔