کوئٹہ:چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نےکہاکہ پاکستان اوراس کےمفادات کاتحفظ نیب کی پہلی اور آخری ترجیح ہے،انہوں نےکہاکہ نیب بلا تفریق بد عنوان عناصر کو گرفتار کر کے قوم کی لوٹی گئی رقم بر آمد کرنے کیلئے کوشاں ہےاوراس سلسلے میں نیب قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رکھے گا۔
چیئر مین نیب نے کہا ہے کہ نیب کانہ پہلے الیکشن سےکوئی تعلق تھا نہ آج کوئی تعلق ہے،نیب ’احتساب سب کے لیے‘کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اوررہےگا،نیب نے اب تک بدعنوان عناصرسے 296ارب روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔