ایم ایم اےکےنائب صدرساجدمیرکان لیگ کوووٹ دینےکااعلان

لاہور: متحدہ مجلس عمل کے نائب صدر ساجد میر نےایم ایم کے بجائے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا،انہوں ںے لیگی رہنماسعد رفیق سے ملاقات کی اورمسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینے کا اعلان کیا۔
جمعیت اہلِ حدیث کے سربراہ ساجد میر نےایم ایم اےکو ووٹ نہ دینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں ایم ایم اے کا کوئی امیدوار جیتنے کی پوزیشن میں نہیں ہے اس لیے ان کی جماعت جمعیت اہلِ حدیث کے حامی (ن) لیگ کے امیدواروں کو ووٹ دیں۔
ساجد میر نےمزید کہا کہ وہ (ن) لیگ کا ووٹ بینک تقسیم کرنے کے کھیل کا حصہ نہیں بنیں گے۔