آصف زرداری اورفریال تالپورکانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل

اسلام آباد:ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کے بعد حکومت پاکستان کے حکم پر سابق صدر اورپیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپورسمیت 7افراد کے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالنے کے بعد رات گئے باقاعدہ طور پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینلز کے مطابق ایف آئی اے نے مطابق آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے علاوہ 7افراد کے نام پہلےاسٹاپ لسٹ میں شامل کیے تھے جس کے بعد رات گئے ان سب کے نام باقاعدہ طور پراسٹاپ لسٹ کے بعد ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیئے گئےہیں۔

ایف آئی اے کاکہناتھا کہ جن دیگر 7 افراد کے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالے گئے ہیں ان میں چیئرمین سمٹ بینک نصیرعبداللہ لوتھا، اےجی مجید، انور مجید، نازلی مجید، اقبال خان نوری مصطفیٰ ذوالقرنین اور علی کمال مجید شامل ہیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت اسٹاپ لسٹ میں شامل افراد بیرون ملک نہیں جاسکیں گے۔ذرائع کےمطابق نصیر عبداللہ اور انور مجید آصف زرداری کے قریبی دوست اور بزنس پارٹنر بھی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کی جانب سے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حکم پر عارضی طور پر اسٹاپ لسٹ بنائی تھی۔واضح رہے کہ ایف آئی اے نے گزشتہ دنوں اسی کیس میں سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی اورمعروف بینکرحسین لوائی کو بھی گرفتار کیا ہے۔