انقرہ:رجب طیب اردگان نے دوسری مدت کیلئے ترکی کے صدارت کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ۔ترکی کے نئے نظام کے تحت ترکی میں وزیراعظم کا عہدہ ختم کردیا گیاہے۔
دوسری جانب غیرملکی میڈیا کے مطابق ترک صدرطیب اردوان نےحلف اٹھانے کے فورابعد ناصرف اپنی کابینہ کااعلان کیابلکہ نئی کابینہ میں پہلی تقرری اپنے40 سال کےداماد بیرت البیراک کی کی جو ان کی سب سے بڑی بیٹی کے شوہرہیں۔ اپنے داماد کو وزیرخزانہ مقرر کردیا ہے جس کے اعلان کے بعد ترکی کی کرنسی لیرا کےنرخ گر گئے ہیں۔
نئےوزیر خزانہ بیرت البیراک سابق وزیر توانائی رہ چکےہیں۔ نئے وزیر خزانہ اردوان کی سب سے بڑی بیٹی کے شوہر ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جب طیب ایردوان نے ترکی میں نئے نظام حکومت کے تحت منتخب ہونے والے پہلے سربراہ کے طور پرحلف اٹھا لیا ہےایردوان نے 24 جون کو ہونے والے انتخابات میں 52 فیصد ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی۔
ترکی میں نئے نظام حکومت کے تحت وزیراعظم سمیت کئی عہدے ختم کر دیئے گئے ہیں۔حلف اٹھانے کے بعد رجب طیب ایردوان کو وزارکو برطرف کرنے سمیت متعدد نئے اختیارات حاصل ہوں گے۔
نئے صدارتی نظام کے تحت وفاقی وزرا کی تعداد 26 سے کم کر کے 16 کر دی جائے گی اور اسمبلی کا کوئی رکن وزیر نہیں بن سکے گا۔بن علی یلد رم 27 ویں اور آخری وزیراعظم کی حیثیت سے اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔
پاکستان کے صدرممنون حسین نے بھی رجب طیب ایردوان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔ صدر مملکت تین روزہ سرکاری دورے پر ترکی میں ہیں۔ترکی کے صدارتی سوشل کمپلیکس میں متوقع تقریب حلف برداری میں مختلف ممالک کے صدور، وزرائے اعظم اور پارلیمانی سربراہان سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔