نوجوان لڑکی نے بوائے فرینڈ کی ناراضی پر خودکشی کرلی

نئی دہلی: 25سالہ شیوانی نے نوئیڈا کے سیکٹر 38میں آئی جی پی مال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شیوانی اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ جھگڑے سے پریشان تھی جس کا تذکرہ’’ سوسائڈ نوٹ‘‘ میں تھا۔

شیوانی نے تحریر کیا کہ اس کا بوائے فرینڈ 2دن سے اس سے بات نہیں کررہا تھااور نہ ملنے کیلئے تیارتھا۔

واضح ہوکہ کاس گنج کی رہنے والی شیوانی سیکٹر 49برولا میں اکیلے کرائے کے مکان میں رہتی تھی اور مدرسن انٹر نیشنل کمپنی میں ملازمت کرتی تھی۔پولیس اور فارنسک ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔

ایس پی سٹی ارون کمارنے بتایا کہ لڑکی کے پاس سے سوسائڈ نوٹ برآمد ہوا جس میں تحریر ہے کہ وہ گریٹر نوئیڈا کے رہنے والے نوجوان سے پیارکرتی ہے ۔

ایس ایچ اوال کمار شاہی نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع لڑکی کے اہل خانہ کو دیدی گئی۔پولیس نے لڑکی کے دوست کے خلاف رپورٹ درج کرکے گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔