ردالفساد کامیابی سے جاری- بڑی تعدادمیں اسلحہ و بارود برآمد
سیکیورٹی فورسزکی شمالی وجنوبی وزیرستان اور ڈیرہ بگٹی میں کارروائی
July 10, 2018 · قومی
اسلام آباد: ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ،سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران بڑی تعدادمیں اسلحہ اوربارود برآمدکر لیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے شمالی وجنوبی وزیرستان میں آپریشن کر تے ہو ئے بڑی تعدادمیں اسلحہ اوربارود برآمدکر لیا ہے ، جبکہ سیکیورٹی فورسزنے بلوچستان کے علاقےڈیرہ بگٹی میں کارروائی کے دوران اسلحہ ،بارود برآمد ، بارودی سرنگیں،مشین گنز،راکٹ،دستی بم اورمواصلاتی آلات برآمدکرلئے۔