کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج رواں سال کی کم ترین سطح پر آگیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید ترین مندی رہی جس سے سرمایہ کار بھی پریشانی کا شکار ہیں۔
کاروبار کے پہلے روز ہی اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس گرگیا اور پہلے سیشن میں رواں سال کی کم ترین سطح پر آگیا۔
کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 995 پوائنٹس کمی کے بعد 39 ہزار 288 پوائنٹس پر بند ہوا۔ جب کہ 32 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 265 میں کمی اور 19 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔