اسلام آباد: ملک بھر میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران مون سون بارشوں کا آغاز ہوجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق جنوب مغرب سے ہوائیں 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ آج شہر قائد کازیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کاامکان جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا سلسلہ آئندہ 48 گھنٹے کے دوران پورے ملک میں شروع ہوجائے گا۔ بحیرہ عرب، خلیج بنگال کی مون سون ہوائیں پاکستان میں داخل ہوگئیں ہیں۔ پاکستان میں بارشوں کا آغاز کشمیر ،بالائی پنجاب اورخیبر پختونخوا سے ہوگا۔
محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔