سپریم کورٹ آرٹیکل 63 اے کی تشریح میں انحراف کو پہلے ہی کینسر قرار دے چکی ہے (فائل فوٹو)
سپریم کورٹ آرٹیکل 63 اے کی تشریح میں انحراف کو پہلے ہی کینسر قرار دے چکی ہے (فائل فوٹو)

سپریم کورٹ نے سیمنٹ فیکٹریوں کو میٹھے پانی استعمال سے روک دیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کٹاس راج کیس میں سیمنٹ فیکٹریوں کو میٹھے پانی کے استعمال سے روک دیا۔
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں کٹاس راج کیس سے متعلق سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سیمنٹ فیکٹریاں کروڑوں روپے کا مفت پانی حاصل کررہی ہیں۔ حکومتیں سیمنٹ فیکٹریوں سے ملی ہوئی ہیں۔ سیمنٹ فیکٹریاں میٹھے پانی کا قومی خزانہ لوٹ رہی ہیں۔ ہم نے چار ماہ سے پانی کی رقم وصول کرنے کا کہا ہوا ہے، پنجاب حکومت نے سیمنٹ فیکٹریوں پر اب تک کیوں ٹیکس نہیں لگایا؟ ہم خود ٹیکس نافذ کریں گے۔
عدالت نے سیمنٹ فیکٹریوں کو میٹھے پانی کے استعمال سے روک دیا اور سماعت یکم اگست تک ملتوی کرتے ہوئے تمام ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔