لاہور: عام انتخابات کے لئے پنجاب میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل آج سے فوج کی نگرانی میں شروع ہوگئی ہے۔
الیکشن کمشنر پنجاب ظفر اقبال کےمطابق صوبے میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل آج سے شروع کردی گئی ہے جو فوج کی نگرانی میں کی جارہی ہے۔ بیلٹ پیپرز کی ترسیل میں فوج کے ساتھ ایلیٹ فورس اور متعلقہ ڈی آر او کے نمائندے بھی شامل ہیں۔
ظفر اقبال نے مزید کہا کہ جن حلقوں کے کیس عدالتوں میں ہیں ان کے بیلٹ پیپر بعد میں پہنچائے جائیں گے۔