بشام:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کس منہ سے لاہور آرہے ہیں،دونوں کا شرم سے سر جھکانا چاہئےجبکہ ن لیگ والے نواز شریف اور مریم نواز کے استقبال کیلئے ایسے تیاریاں کررہےہیں جیسے نوازشریف اورمریم نواز ورلڈ کپ جیت کر آرہے ہیں۔
بشام میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہناتھاکہ نواز شریف نے قوم کے اربوں روپے چوری کئے،چھوٹی چوری کرنے والوں سے جیلیں بھریں پڑیں ہیں جبکہ ملکی خزانے کی چوری کرنے والے دھندناتے پھر رہے ہیں۔
آصف زرداری اور نواز شریف کو تنقید کانشانہ بناتےہوئے عمران خان نےکہاکہ پنجاب میں نواز شریف اور سندھ میں آصف زردار ی کرپشن کے گاڈفاڈر ہیں ،یہ دونوں مشکل میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں،نواز شریف دھاندلی میں پھنسے تو زرداری نے اس کی مدد کی ، دونوں نے ملکر باریاں لیں اور فرینڈلی اپوزیشن کی،میں ایک گیند سے نواز اور زرداری کی وکٹ لینے کا انتظار کر رہا ہوں۔
عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کو سزا ملنے کے بعد اب دوسرے گاڈ فادر زرداری کی باری آرہی ہے۔
پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کیا پاناما کا انکشاف اسٹیبلشمنٹ نے کیا تھا؟، جب نواز شریف دھاندلی میں پھنسا اس کی وجہ زرداری بنا، نوازشریف کے بعد چوروں کے دوسرے گاڈ فادر زرداری کی باری آنے والی ہے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ امیرمقام نوازشریف کا بغل بچہ ہے، امیرمقام جیسے لوگوں کو ہم پچیس جولائی کو شکست دیں گے۔