اسلام آباد:الیکشن کوشفاف بنانے کے لیے الیکشن کمیشن نے بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کو 25جولائی تک معطل کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھرکے تمام میئرز،ڈپٹی میئرز، کنٹونمنٹ بورڈزکے سربراہان،چیئرمین وائس چیئرمین ،میونسپل کمیٹیز، میونسپل کارپوریشنز، میٹرو پولیٹن کارپوریشنز، یونین کونسلز کے تمام عہدے دار 25 جولائی تک معطل رہیں گے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے سربراہان کی معطلی کا اقدام الیکشن کوشفاف بنانے کے لیے کیا گیا۔